کالا شاہ کاکو،سیاسی گروپوں میں تصادم، نوجوان جان کی بازی ہارگیا

کالا شاہ کاکو،سیاسی گروپوں میں تصادم، نوجوان جان کی بازی ہارگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کالاشاہ کاکو(نامہ نگار)کالا شاہ کاکو کی نواحی آبادی چک ناجر میں نئے انتخابات کا پہلا سیاسی قتل، کامیابی کی خوشی میں جلوس نکالنے کے دوران مخالفین کے حملے کا نشانہ بننے والا مسلم لیگ( ن) کا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدرکالاشاہ کاکو کے علاقہ ناجر میں الیکشن نتائج میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ( ن )کے کارکن نعرہ بازی کرتے ہوئے جا رہے تھے کہ اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے حامی ملک گروپ کے ذوالفقار ،سرور، عاشق، ریاست ،بابو خاں ،شہباز ولد ذوالفقار،ریاض ،علی سمیت چار نامعلوم افرادنے (ن) لیگی حامیوں پر دھاوا بول دیا ۔ملزمان نے مسلح پسٹل ،آہنی راڈ اور ڈنڈوں کے ساتھ فواد ولد مشتاق،عدنان ولدسلیم ،جمشید ولداصغر ،عاقب ولد غلام مصطفی کو گالی گلوچ کیساتھ حملہ کردیا اورپسٹل کے بٹ سے جمشید کو زخمی کر دیا آہنی راڈ اس کے سر پر مارا جس پر وہ زخمی ہوگیااورموقع پر بیہوش ہو گیا،ملزمان نے فواد،احسان ،عاقب پر بھی ڈنڈوں سے حملہ کیا اوراحسان کی بائیں آنکھ کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے جس کے باعث وہ چارو ں افراد زخمی ہو گئے جس میں جمشید نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اور بعد ازاں شدید زخمیوں کو لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں جمشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقدمہ نمبر278/18درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -