قصور ،نامعلوم چور آڑھتیوں کے تالے توڑ کر نقدی چراکرلے گئے

قصور ،نامعلوم چور آڑھتیوں کے تالے توڑ کر نقدی چراکرلے گئے

قصور(بیورورپورٹ)غلہ منڈی کوٹ رادھاکشن میں نامعلوم چوروں نے یکے بعد دیگرے آڑھتوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی چوری کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کوٹ رادھاکشن میں نامعلوم چور وں نے محمدصدیق کی آڑھت کے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے نقدی ،اسلم کی آڑھت سے ایک لاکھ پچیس ہزار جبکہ فیاض مسیح کی آڑھت سے 35ہزار روپیہ چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔ کوٹ رادھاکشن پولیس کو کاروائی کے لیے الگ الگ درخواستیں دے دی ہیں تاحال کسی بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی