فرنٹ ڈیسک پر شکایات درج کروانے کے باوجود سینکڑوں شہریوں کو ٹال دیا گیا

فرنٹ ڈیسک پر شکایات درج کروانے کے باوجود سینکڑوں شہریوں کو ٹال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) مغل پورہ سرکل پولیس نے رواں سال کے دوران فرنٹ ڈیسک پر شکایات درج کروانے کے باوجود شہریوں کو ٹال دیا ، سب سے زیادہ 223 شہریوں کی درخواستوں پر مغل پورہ اور 221 کے ساتھ دوسرے نمبر پر گجر پورہ تھانہ ہے جس نے درخواستوں پر مقدمات درج نہ کئے ہیں۔گجر پورہ پولیس نے 90 شہریوں کے ساتھ ڈکیتی ، راہزنی ،چوری ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات پر مقدمات درج نہیں کئے ہیں جبکہ جھگڑے ، لین دین اور فراڈ کی 110 درخواستوں کو داخل دفتر کردیا گیا ۔ چیک ڈس آنر کی 10، جبکہ فائرنگ کے دس واقعات پر بھی مقدمات درج نہیں کئے گئے ۔ اسی طرح مغل پورہ پولیس نے ڈکیتی کے 11 ، راہزنی کے 24 اور موٹر سائیکل چوری کے 9 واقعات کے مقدمات درج نہیں کئے جبکہ لین دین ، فراڈ ، چیک ڈس آنر اور لڑائی جھگڑے کے 200 سے زائد واقعات پر پولیس نے شہریوں کو ٹال دیا ۔ 50 شہریوں نے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ 51 شہری اعلیٰ پولیس افسروں سے انصاف لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شالیمار پولیس نے بھی 151 شہریوں کو ٹال دیا اور شہری فرنٹ ڈیسک اور تھانیداروں کے پاس چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ، اس کے باوجود ان کی درخواستوں پر مقدمات درج نہیں کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -