ایف آئی اے کا کر یک ڈ اؤن ، ا نسا نی سمگلنگ میں ملوث8ملزمان کو گرفتارکرلیا

ایف آئی اے کا کر یک ڈ اؤن ، ا نسا نی سمگلنگ میں ملوث8ملزمان کو گرفتارکرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کے گوجرانوالہ سر کل نے کر یک ڈ اؤن کر کے ا نسا نی سمگلنگ میں ملوث8ملزمان کو گرفتارکرلیا ٗ تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ گوجرانوالہ میں تعینات ایف آئی اے کے ڈ پٹی ڈائرکٹر مفخر عد یل نے بتایاکہ گرفتار ملزمان سا دہ لو ح شہر یو ں کو فر ا نس، ا مر یکہ ،برطانیہ د بئی اورسعو د یہ سمیت بیرون ممالک میں شا ندار مستقبل کے سنہرے خواب دکھا کر ان کی زندگی بھر کی کمائی لو ٹ لیتے ہیں جبکہ انہیں غیر قانونی طریقے سے زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے بیر ون ممالک بھجوانے کے د ھند ے میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان جب اپنے لئے خطرہ محسوس کرتے تو ان لوگوں کوسمندری لہروں یا بارڈر فورس کے رحم وکرم پر چھوڑ کر فرار ھو جاتے، و ہ لو گ ڈ و ب کر یا بارڈر فورس کی گولیوں کا نشانہ بن جاتے یا پھر بیرون ممالک کی جیلوں میں قید ھو جاتے اور اپنی سزا کاٹ کر واپس ڈ یپو رٹ کر دئے جاتے۔ انھوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کسی رعا یت یا معا فی کے مستحق نہیں ہیں یہ ملزمان کئی مقد ما ت میں ایف آئی اے کو مطلو ب ہیں گرفتار ملزمان میں وارث ،ذیشان، طاہر اقبال حسن سجا د احمد نصیر احمد، نا صر احمد اور افضل وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -