صوبائی دارالحکومت میں 2 افراد پراسرارطور پر ہلاک

صوبائی دارالحکومت میں 2 افراد پراسرارطور پر ہلاک

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں دو افراد پراسرارطور پر ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقہ میں 68 سالہ عبدالرشید گزشتہ رات گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی ۔ اسے جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا اسی طرح پیر مکی کا رہائشی 27 سالہ بابر علی نشہ کرنے کا بھی عادی تھا۔ گزشتہ رات اس نے زیادہ مقدار میں نشہ کرلیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔ اسے میو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کرمردہ خانہ میں جمع کروا دی ہیں۔

مزید : علاقائی