منڈی فیض آباد: ڈاکوؤں نے شہری سے زیورات چھین لئے

منڈی فیض آباد: ڈاکوؤں نے شہری سے زیورات چھین لئے

منڈی فیض آباد (نامہ نگار ) تین مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ایک گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات سمیت قیمتی پارچات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ رات تین مسلح ڈاکو اسلحہ لے کر مبشر علی کے گھر داخل ہوئے اور گھر والوں کو دھمکی دے کر ایک تولہ طلائی زیور قیمتی پارچات مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لیکر فرار ہو گئے مقامی پولیس نے نا معلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی