سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم مساجد اور چرچوں تک جا پہنچی

سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم مساجد اور چرچوں تک جا پہنچی

لاہور(خبرنگار)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم سکولوں، کالجوں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں،بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈز کے علاوہ مساجد اور چرچوں تک جا پہنچی، روڈ سیفٹی آفیسرز اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے چھٹی کے روز شہر بھر کے مختلف چرچوں میں ٹریفک قوانین پر خصوصی لیکچر دئے جبکہ شہر کی اہم مساجد میں لیکچر اور قوانین کی پاسداری پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے، انہوں نے کہاکہ حادثات کی شرح صرف اور صرف شہریوں کو ٹریفک قوانین پر آمادہ کرکے کم کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ حادثات قسمت میں نہیں لکھے ہوتے بلکہ یہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں،شہریوں کو حادثات کے اسباب اور ان سے ہونے والے نقصانات بارے آڈیو، ویڈیو کلپس کی مدد سے آگاہی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے دوران شہر بھر کی مختلف مساجد، چرچوں، اکیڈمیز، بس اڈوں، ٹیکسی اسٹینڈز پر 720 لیکچر، تین سمینار تین ٹریفک آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے، انہوں نے کہا قوانین کی خلاف ورزی پر چالان آخری حل ہے، سٹی ٹریفک پولیس کا قطی مقصد نہیں کہ شہریوں کے زیادہ سے زیادہ چالان کئے جائیں، ہم نے اخلاقی طور پر سب کو قوانین کا پابند بنانا ہے۔

Back

مزید : علاقائی