قصور ،چرواہا بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے پر جاں بحق

قصور ،چرواہا بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے پر جاں بحق

قصور(بیورورپورٹ) پتوکی کے نواح حبیب آباد کرماں آباد کے قریب چرواہا بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے پر جاں بحق۔تفصیل کے مطابق32سالہ دو بچوں کا باپ قمر عباس حسب معمول باہر کھیتوں سے بکریاں چروا کر اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ راستہ میں اچانک بجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں کے ساتھ چھو جانے سے جھٹکے کے ساتھ زمین پر گر پڑا جسے طبی امداد کے لیے پتوکی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید : علاقائی