خانقا ہ ڈوگراں،گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہرپی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) گھریلو ناچاکی سے تنگ آکر نوجوان نے زہریلی دوائی پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ وا لدین پرغشی کے دورے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مانگٹ کے رہائشی 40سالہ نوجوان جعفر حسین نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی دوائی پی لی جسے تشویش ناک حالت میں مقامی رورل ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا جسے شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔ مگر کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد متوفی زندگی کی بازی ہار گیا۔
موت کی خبر سن کر والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔