فیروزوالہ،کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ،2بھینسیں ہلاک

فیروزوالہ،کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا جاں بحق ،2بھینسیں ہلاک

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان ) قصبہ ونڈالہ دیال شاہ میں بجلی کو کرنٹ لگنے سے 12سالہ لڑکا ہلاک اور دو بھینسیں بھی ہلاک ہو گئی ، بتایا گیا ہے کہ منیر ٹاؤن کے رہائشی زمیندار ریاض احمد کا 12سالہ بیٹا شہروز احمد اپنے مویشی لے کر کھیت کی طرف جا رہا تھا کہ جب راستے سے گز رنے لگا تو بجلی کے پول میں کرنٹ آجانے سے 12سالہ شہروز احمد اور اسکی دو بھینسیں چھو کر ہلاک ہو گئی جس پر علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ، سب ڈویژن لیسکو فیصل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کیا ، شہریوں نے بتایا کہ آئے روز مکانوں میں کرنٹ آنے سے متعدد افراد و زخمی ہو چکے ہیں ،لیسکوکو اطلاع دینے کے باوجود کو ئی اقدامات نہ کیے گے ہیں۔

مزید : علاقائی