فیروزوالہ ،ڈاکو نجی کمپنی کے سیلزمین سے سات لاکھ روپے اور مو بائل چھین کر لے گئے

فیروزوالہ ،ڈاکو نجی کمپنی کے سیلزمین سے سات لاکھ روپے اور مو بائل چھین کر لے ...

فیروزوالہ ( نمائندہ پاکستان ) جی ٹی روڈ کی آبادی ماچس فیکٹری شاہدرہ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک نجی کمپنی کے سیلر مین کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو سات لاکھ روپے کی رقم اور مو بائل چھین کر لے گئے ، بتایا گیا ہے کہ سپر ایشیاء کمپنی کا سیل مین کامران رقم لے کر آرہا تھا جب و ہ شاہدرہ کے قریب پہنچا تو ڈاکوؤں نے ہوائی فائر کرکے خوفزدہ کر کے لوٹ لیا ، ڈاکو اس سے سیل کی رقم سات لاکھ روپے چھین کر لے گئے ،ڈاکوؤں نے تھانہ بی ڈویژ ن کے علاقہ میں ایک سٹور میں داخل ہو کر اس کے مالک عبدالخالق کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔

مزید : علاقائی