صوبائی درالحکومت ، 46لاکھ سے زائد ڈاکے ، متعدد قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری

صوبائی درالحکومت ، 46لاکھ سے زائد ڈاکے ، متعدد قیمتی گاڑیاں اور موٹر سائیکل ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں دو ڈاکو ایک شہری ارشد کے گھر میں گھس گئے اور ارشد اوراسکی فیملی کو گن پوئنٹ پر یرغمال بناکر 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اخترعلی اور فیملی سے7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے اشرف اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے ۔رائے ونڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اکمل سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، گوالمنڈی میں ڈاکوؤں نے جمیل سے 3لاکھ کی نقدی اورموبائل فون لوٹ لیے۔ لاری اڈہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شوکت اور فیملی سے2لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، اچھرہ کے علاقہ میں محسن اور فیملی سے5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلیم سے 3لاکھ کی نقدی وموبائل فون جبکہ فیکٹری ایریا میں ناصر اور فیملی سے6لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات اور نصیر آبادمیں شفیق اور فیملی سے1لاکھ کی نقدی وموبائل فون لوٹ لئے، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے کاشف اور فیملی سے4لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات چھین لیے۔ ستوکتلہ کے علاقہ میں چوروں نے اتوار بازار سے مقامی اخبار کی سب ایڈیٹر مشال چیمہ کی گاڑی نمبر ایل زیڈیو6600ہنڈا چوری کرلی،پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن، شادمان، مصری شاہ سے کاریں جبکہ غازی آباد، برکی، ڈیفنس، جنوبی چھاونی، اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی