قصور ،زمین کا تنازعہ ،دوگروپوں کے مابین جھگڑا ،8افراد زخمی

قصور ،زمین کا تنازعہ ،دوگروپوں کے مابین جھگڑا ،8افراد زخمی

قصور(بیورورپورٹ)الہ آباد کے نواح موضع لاڈی میں مبینہ زمین کے تنازعہ پر دوگروپوں کے مابین ہونے والے جھگڑے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق رفیق اور طفیل وغیرہ کے درمیان مبینہ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا وقوعہ کے روز رفیق اپنے ساتھیوں بوٹا وغیرہ کے ساتھ اور طفیل اپنے ساتھیوں بشیر وغیرہ کے ساتھ آمنا سامنا ہوگیا تو ڈنڈوں اور سوٹوں کی لڑائی میں دونوں پارٹیوں کے افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید : علاقائی