پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور ویلروں کیخلاف کارروائی، 83 ملزم گرفتار

پتنگ بازوں، پتنگ سازوں اور ویلروں کیخلاف کارروائی، 83 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار)پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ، بیچنے ، اڑانے و الوں اور ون ویلرزکے خلاف کارروائی کے دوران 83ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بنانے، بیچنے ،اڑانے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں68مقدمات درج کرکے83ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 161 پتنگیں،13چرخیاں اودیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔جبکہ اس کے ساتھ 34ویلرز کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ویلرز کے خلاف تھانہ گلبرگ ، غالب مارکیٹ ، ریس کورس اور سول لائن میں سب سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے کہاکہ مجرمانہ غفلت پر پتنگ اڑانے والوں کے ساتھ والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔والدین کی غفلت کے باعث کئی گھروں کے چراغ پتنگ بازی کی نذر ہوچکے ہیں۔تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہر میں کسی صورت پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔تاہم اس میں والدین بھی اپنا کردار اداکریں۔

مزید :

علاقائی -