شیخوپورہ ، مکان کی چھت گرنے سے 3خواتین سمیت4افراد زخمی

شیخوپورہ ، مکان کی چھت گرنے سے 3خواتین سمیت4افراد زخمی

شیخوپورہ (بیورورپورٹ)اتوار کے روز ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سرگودھا روڈ بائی پاس کے ڈیرہ سرانوالہ میں کچی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی3خواتین سمیت4افراد ملبے تلے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر چاروں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے ،ریسکیو اہلکاروں کے مطابق محنت کش روشن کے مکان کی چھت خستہ حال ہونے کی وجہ سے بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجہ میں روشن علی50سالہ اسکی بیوی،رسولاں بی بی45سالہ ،بیٹی عروسہ 22سالہ اوروالدہ صغراں بی بی 70سالہ ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی