مرید کے شرابیوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، علاقہ میں خوف و ہراس

مرید کے شرابیوں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، علاقہ میں خوف و ہراس

مریدکے(نامہ نگار)شراب بی کر غل غباڑہ کرنے والے کی اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ،علاقہ میں خوف وہراس ،شرابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے ۔پولیس نے نعش ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے پہنچا دی ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ مشتاق پارک میں نامعلوم افراد شراب پی کر غل غباڑہ کر رہے تھے کہ مقامی رہائشی طارق نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر شراب کے نشہ میں دھت شرابیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچوں کا باپ طارق فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مقامی ہسپتال پوسٹمارٹم کے لیے پہنچا دی ہے اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید : علاقائی