قصور ، کنٹینر،ٹرک اور کار کی ٹکر سے 4 افراد شدید زخمی

قصور ، کنٹینر،ٹرک اور کار کی ٹکر سے 4 افراد شدید زخمی

قصور(بیورورپورٹ)ملتان روڈ پتوکی نیو کچہری کے نزدیک کنٹینر،ٹرک اور کار کی ٹکر سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق کنٹینر کا ڈرائیور احمد علی کاریں لوڈ کرکے ملتان سے لاہور آرہا تھا کہ جب ملتان روڈ پتوکی نیو کچہری کے قریب پہنچا تو اچانک نیند آجانے کی وجہ سے کنٹینر بے قابو ہوکر سڑک کے دوسرے کنارے کی طرف جا رہا تھا کہ وہاں پر جانے والے ٹرک سے ٹکراگیا پیچھے سے آنے والی کار بھی ان میں پھنس گئی۔جس کے نتیجہ میں احمدعلی، فیاض،اور تین نامعلوم افراد شدیدزخمی ہوگئے۔جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید : علاقائی