عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا، افضل کھوکھر

عوام کے دلوں سے نواز شریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا، افضل کھوکھر

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے این اے 136سے نومنتخب رکن اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے انتخابات منصفانہ ہوتے تو (ن) لیگ کا ہر امیدوار اپنی نشست سے کامیاب ہوتا،انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔ان خیالات کا اظہاروہ گزشتہ روزیونین کونسل 266تالاب سرائے کے چیئرمین رانا احمدسعیدکی طرف سے الیکشن جیتنے کی خوشی میں اپنے اعزازمیں ایک اعشائیہ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی کرنل (ر) رانا طارق ،راؤمحمدادریس خان،ملک جمشیداقبال کھوکھر،حاجی رانا بختیاراحمدسمیت سینکڑوں کارکنوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی،

نومنتخب ممبران اسمبلی ملک افضل کھوکھراوررانا طارق نے اس موقع پر سی پی پی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ۔

۔کہ ووٹ عزت سے ملتے ہیں،عزت دارلوگوں کوخریدا نہیں جاسکتا،انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ میری جان ہے عوام کا حق نمائندگی پہلے بھی ادا کیا اور اب اور بھی دلجمعی سے عوام کی خدمت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1