پی ٹی آئی نے الیکشن جیت کر مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،حاجی اصغربھٹی

پی ٹی آئی نے الیکشن جیت کر مخالفین کی نیندیں اڑا دیں،حاجی اصغربھٹی

لاہور(پ ر ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے رہنما حاجی اصغر بھٹی اور جہانگیر الہیٰ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے ملک بھر میں بھاری اکثریت سے جیت کر مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔حاجی اصغر بھٹی اور جہانگیر الہیٰ نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے کرپشن کے خلاف جنگ شروع کی تھی جس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں ، ہم عوام کے بے حدمشکور ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے ملک بھر میں تبدیلی لا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ،اب عمران خان ملک کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور ملک میں موجود مسائل کا بہترین حل نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیم اور انصاف کا بول بالا ہوگا،غریب طبقہ خوشحال ،اور کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1