پنجاب میں ن لیگ کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے،پیر ولی اللہ شاہ

پنجاب میں ن لیگ کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے،پیر ولی اللہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن (علماء و مشائخ ونگ)پنجاب کے چیئرمین اور دینی و روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں حالیہ انتخابات میں صوبہ پنجاب میں ن لیگ کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے اور جمہوریت کا حسن اسی میں ہے کہ کسی بھی پارٹی کا مینڈیٹ کو نہ چرایا جائے انہوں نے عمران خان کو یاد دلایا کہ 13کے الیکشن میں صوبہ خیبر پی کے میں قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف مولانا فضل الرحمن سے ملکر حکومت بناسکتے تھے لیکن انہوں نے صوبہ میں زیادہ نشستیں حاصل کرنیوالی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کیا اور انہیں صوبائی حکومت بنانے دی اور اس میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی انہوں نے پی ٹی آئی قیادت سے کہا کہ وہ جمہوری روایات کی پاسداری کریں اور کسی بھی صوبے میں زیادہ نشستیں حاصل کرنیوالی پارٹی کی حکومت سازی میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے ۔یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ سیاسی مخالفیں کو بھی برداشت کیا جائے۔