سرکاری اراضی پر پٹواری کا دوبارہ قبضہ ،مکان تعمیر کر لیے

سرکاری اراضی پر پٹواری کا دوبارہ قبضہ ،مکان تعمیر کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) تحصیل شالیمار کے پٹوار سرکل ہربنس پورہ کے علاقہ ڈیرہ حکمیاں میں باغبانپورہ کے سابق پٹواری کروڑوں روپے مالیت کی 4کنال سرکاری اراضی بیچنے میں کامیاب ہو گیا، چند ماہ قبل آپریشن کے ذریعے وفاقی حکومت کی چار کنال انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واہ گذار کروائی گئی تھی موقع پر تعمیر کی جانے والی کوٹھی بھی گرا دی گئی یہ کوٹھی اور قبضہ کسی اور نے نہیں باغبانپورہ میں تعینات پٹواری قذافی شاہ دین نے کیا تھا اس حوالے سے ہربنس پورہ پٹوار سرکل کے سابق پٹواری علیم شاہ نے باقاعدہ تحریری رپورٹ کی اور روزنامچہ میں اس قبضے کی بابت ریٹ بھی ڈالی گئی تھی جبکہ واہ گذار ہونے والی وفاقی حکومت کی بیش قیمتی اراضی بھی محکمہ ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر آفس شالیمار نے اپنی تحویل میں لے لی تھی تاہم بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر عاصم سلیم اور عبداللہ خرم نیازی کے تبادلے کے بعد پٹواری قذافی شاہ دین نے اس چار کنال سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کیا اور فرنٹ پر اپنے دوست مسعود کیساتھ ملکر تعمیرات کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے 3مرلہ،4مرلہ ، 5مرلہ،7مرلہ اور10مرلہ کی میٹنگ کرتے ہوئے مکانات تعمیر کروا دیئے ہیں موقع پر اس وقت وفاقی حکومت کی اراضی پر شہریوں کو گھر بنا بنا کر بیچے جا رہے ہیں اور محکمہ ریونیو کے تمام انتظامی افسران اس بابت بے خبر اور لاعلم ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور انوار الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔