مانگا منڈی رائے ونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ٹریفک جام معمول

مانگا منڈی رائے ونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ٹریفک جام معمول

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی رائے ونڈ روڈکچھ عرصہ قبل بننے کے بعد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیا، ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر، بارشوں کا پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا،مانگا رائے ونڈ روڈ تالاب سرائے کے مقام پرنکاسی آب کے ناقص انتظامات سے سڑک گہرے گڑھوں میں تبدیل ،شہریوں کا ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی رائے ونڈ روڈکچھ عرصہ قبل بننے کے بعد روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیابارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے روڈ بڑے تالاب میں تبدیل گیا ہے اور گہرے گڑھے بننے سے مانگا منڈی سے رائیونڈ جانے والی ہر چھوٹی وبڑی گاڑیو ں کو شدید دشواری کا سامنا ہے،آدھا کلو میٹر سڑک بڑے بڑے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔اکثر شہریوں کی گاڑیوں گھڑوں میں الٹ چکی ہیں ۔ ٹریفک کا گزرنا محال ہوجانا روز مرہ کامعمول بن گیا ہے۔ جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انتظامیہ اور منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اہل علاقہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں گاڑیاں گزرتی ہیں اور یہ مانگا منڈی کو رائیونڈ ،قصور،کوٹ رھاداکشن ،پھولنگر سے ایک دوسرے شہروں کوملانے والا واحد روڈ ہے اور یہ ایک اہم ترین انڈسٹریل ایریا ہے جہاں سے روزانہ ہیوی گاڑیاں گزرتی ہیں جس کی طرف کسی بھی عوامی نمائندے یا کسی سرکاری محکمے کی نظریں نہیں پڑ رہی اہل علاقہ کی سیاسی ،سماجی،تاجر برادری ،ودیگر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر تما م فیکٹری مالکان حکومت کو ماہانہ لاکھوں روپے کے ٹیکس بھی ادا کررہے ہیں مگر انتظامیہ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی آچکی ہے اس لئے نئی گورنمنٹ کے آتے ہی اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ یہاں سے گزرنے والی عوام باآسانی گزر سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1