پی ٹی آئی صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی،مراد راس

پی ٹی آئی صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی،مراد راس

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے اور صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے تینوں اقدامات ضروری ہیں، صحت مند معاشرہ ہی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے جس محبت کا اظہار تحریک انصاف سے کیا ہے ہم اُن کی امیدوں پر پورا اتریں گے، قوم کو ڈیلیور کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پاس بہترین ٹیم ہے ،عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے عالمی سطح پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،تحریک انصاف کی جیت سٹاک ایکسچینج میں تیزی اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1