ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے ووٹ کی حرمت کا خیال رکھیں ،سعدیہ سہیل

ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے ووٹ کی حرمت کا خیال رکھیں ،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر )پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ منظم دھاندلی کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے ووٹ کی حرمت کا خیال رکھیں اور جمہوری عمل کے راستے میں روڑے نہ اٹکائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے خواتین ونگ کی طرف سے بھرپور انتخابی مہم چلانے پر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین نے جس طرح ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں حصہ لیا وہ قابلِ تحسین ہے ،خواتین کی بھرپور جدوجہد رنگ لائی ہے ،تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، قوم میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتھک محنت کی ہے، انتخابات میں کامیابی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،پوری قوم نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار

مزید : میٹروپولیٹن 1