پیپلز پارٹی انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوری عمل سے انحراف نہیں کرے گی‘عزیز الرحمن

پیپلز پارٹی انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوری عمل سے انحراف نہیں کرے ...

لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات پر تحفظات کے باوجود جمہوری عمل سے انحراف نہیں کرے گی، جمہوریت کی بقاء وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا آئین کی بالادستی، جمہوریت کا تسلسل، قانون کی بالادستی پر پارٹی کسی سودے بازی پر یقین نہیں رکھتی پیپلز پارٹی عوامی سیاست کی دعوے دار ہونے کے ناطے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین، جمہوریت اور عوام کو بااختیار بنانا، ماضی اور حال کی سیاسی قیادت کی روایات ہیں اور انکے تحفظ اور فروغ کے لیے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں پارٹی اور اسکے کارکن اسکے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کی بدترین مثالیں قائم کر رہی ہیں جو اچھی روایت نہیں ہے عوام کو جس نے جتنا مینڈیٹ دیا ہے اُس کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1