عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ،مسرت جمشید چیمہ

عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ،مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے ،خیبر پختوانخواہ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور پنجاب میں بھی اس ماڈل کو اپنایا جائے گا، پنجاب پولیس کو سیاست سے الگ کیا جائے گا جس سے عوام میں اس ادارے کی عزت و احترام بڑھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ حکومت سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی عمران خان اور ان کی ٹیم ملک و قوم کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو جائے گی ۔ انشا اللہ ہم نیک نیتی او رخلوص سے کام کریں گے اور اللہ تعالیٰ بھی ہماری مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں اپنی گورننس کو ثابت کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں عوام نے تاریخ کو بدلا ہے اور پی ٹی آئی کو خیبر پختوانخواہ میں دوبارہ حکومت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔