اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے

اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے

لاہور(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلے یکم اگست سے شروع ہوں گے ٗ دونوں علاقوں سے میٹرک پروگرام میں داخلے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے داخلہ فارم حاصل کرنے اور بغیر کسی فیس کے داخلوں کی آخری تاریخ 5۔ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اِس سہولت کا آغاز یونیورسٹی نے گذشتہ سمسٹر بہار 2018ء کے داخلوں سے کیا تھا اور یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ نظر انداز شدہ یا کم ترقی یافتہ کسی پورے علاقے کے لوگوں کے لئے مفت تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تعلیم سے محروم طبقات کو مفید شہری بنانے کے لئے انہیں تعلیمی نیٹ میں لانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ٗ انہوں نے نہ صرف فاٹا اور بلوچستان کے لوگوں کے لئے میٹرک کی تعلیم مفت کی ہے بلکہ انہوں نے جیل کے قیدیوں ٗ معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے لئے بھی مفت تعلیم کی سہولتیں فراہم کی ہوئی ہیں۔ملک بھر میں موجود غریب ٗ مستحق اور ضرورت مند طلباء و طالبات کو سکالرشپ اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے9اسکیمیں بھی متعارف کی گئیں ہیں جس کے لئے یونیورسٹی نے ایک خطیر رقم مختص کی ہوئی ہیں۔اِن اسکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر وزٹ کرنے یا قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1