شہباز شریف نے ثابت کردیا لاہور (ن) لیگ کا قلعہ ہے ،شیخ رفیق

شہباز شریف نے ثابت کردیا لاہور (ن) لیگ کا قلعہ ہے ،شیخ رفیق

لاہور(پ ر)شہباز شریف ،حمزہ شہباز ،ایاز صادق، خواجہ سلمان رفیق نے لاہور جیت کر ثابت کر دیا کہ لاہور ن لیگ کا قلعہ ہے۔ شیخ رفیق ریلوے سٹیشن گوشت مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے شیخ رفیق نے ایک بیان میں کہا لاہور سے لیگی رہنماؤں نے جیت کر ثابت کر دیا کہ لاہور ن لیگ کا قلعہ ہے لاہور ی ن لیگ سے محبت کرتے ہیں شیخ رفیق نے بتایا کہ ہم جلد ایاز صادق کے ساتھ ملکر انکی کامیابی کا کیک کاٹیں گے اور جشن منائیں گے۔ ایاز صادق کو انکی سابقہ کارکردگی کی بنا پر زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں یہ میرے لئے ہیرو ہیں اور ن لیگ کی قیادت کو جیل میں رکھ کر عوام کے دلوں سے انکی محبت کم نہیں کی جاسکتی میں پہلے بھی ن لیگ کا کارکن تھا اور آج بھی ن لیگ سے محبت کرتا ہوں ن لیگ عوام کی خدمت میں سب سے آگے ہے اور پنجاب میں حکومت ن لیگ کی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1