قرآن و سنت کے ماہرین اسلامی معاشرے کی ضرورت ہیں،اشرف آصف

قرآن و سنت کے ماہرین اسلامی معاشرے کی ضرورت ہیں،اشرف آصف

لاہور( سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم اور برانچز کے طلباء کے امتحانی نتائج کے اعلان کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کے ماہرین اسلامی معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت ہیں۔ طلبِ علم کی راہوں کے مسافر امت کی چودہ صدیوں میں امت کی عظمت کی دلیل ہیں۔ نسل نو کی صحیح طریقے سے فکری اور اعتقادی رہنمائی بڑی ذمہ داری ہے ۔علوم دینیہ نبوت کی وراثت ہیں جن کو حاصل کرنا بہت بڑی خوش قسمتی ہے۔ امت کا مستقبل ایسے رجال کار سے وابستہ ہے جن کے علم و عمل سے اندھیرے چھٹ جائیں۔ آج کے باصلاحیت اور محنتی نونہال کل کے اجالوں کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر مرکز اور برانچز کے اساتذہ:مولانا محمدارشاد احمد حقانی،مولانامحمدطاہرنوازقادری،مولاناجاویداحمدسیالوی،مولانازاہد قادری،مولانا عبد الکریم جلالی،مولانا فیاض قادری،مولانا شمعون بہادر جلالی،مولانا خالد محمود جلالی ،مولانا عبد الغفور چشتی اور کثیر تعداد میں طلبا ء نے شرکت کی ۔مختلف درجات میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والے طلباء کو انعامات دئیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1