میم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

میم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

لاہور (پ ر) meem فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا، گزشتہ روز ہونے والی شجر کاری مہم کی تقریب میں فاؤنڈیشن کے صدر محمد ابوبکر اور نائب صدر محمد طلال مانیکا نے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے عسکری 10 کے سیکٹر ایف اور پیپکو روڈ میں پودے لگا کر کیا جس میں فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر محمد ابوبکر اور نائب صدر محمد طلال مانیکا نے کہا کہ شجرکاری کرنا ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ آلودہ ماحول کو پر فضاء بنانے کے لئے ضروری ہے، کہ ہر پاکستانی اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کرتے ہئے لوگوں کو آکسیجن مہیا کرے، جس سے انسان ایک صحت مند زندگی گزار سکے، شجر کاری کرنا صدقہ جاریہ ہے، اس سے انسان کی نیکی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1