شفاف انتخابات پر فوج، رینجرز اور پولیس سکیورٹی پر قوم مطمئن ہے، پیر معصوم نقوی

شفاف انتخابات پر فوج، رینجرز اور پولیس سکیورٹی پر قوم مطمئن ہے، پیر معصوم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ فوج، رینجرز اور پولیس نے شفاف انتخابات میں بھر پور سکیورٹی فراہم کی ہے، جس پر پوری قوم شکر گذاراور مطمئن ہے۔ میڈیا سے ہونے والی بدسلوکی پر افسوس ہوا ہے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نوٹس لینا چاہیے کہ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کردہ کارڈ ز رکھنے والے میڈیا نمائندوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں کیوں جانے نہیں دیا گیا۔ جہاں جہاںیہ شکایات پیدا ہوئی ہیں۔ ان کا نوٹس لیا جائے۔ چونکہ آزادی صحافت کے بغیر مضبو ط جمہوریت کا تصو ر بھی ممکن نہیں۔ میڈیا کے ساتھ بدتمیزی کی تحقیقات ہونی چاہیں۔اور ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے کہ ریٹرننگ افسراں اور سکیورٹی پر مامور عملے کو میڈیا کی کوریج کے حوالے سے بریفنگ کیوں نہیں دی گئی اور اگر دی گئی تھی تو کن عناصر نے میڈیا نمائندوں کے داخلے پر خود ساختہ پابندی عائد کی۔ ان کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے اجلاس میں کیا جس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر اختر رسول قادری، اسرار شاہ، کامران چشتی، عقیل حیدر شاہ، شفیق بٹ اور دیگر بھی موجو د تھے۔پیر معصوم نقوی نے کہا کہ یورپی یونین اور دولت مشترکہ کے مبصرین کی طرف سے انتخابات میں بہتر انتظامات کی تعریف الیکشن کمشن اور نگران حکومت کے لئے قابل فخر ہے کہ عالمی اداروں نے بھی انتخابات میں شفافیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہتر تھے۔ یہ الیکشن کمشن اور قومی اداروں کوخراج تحسین ہے ،جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ البتہ کالعدم جماعتوں کے انتخابات میں حصہ لینے پر قو م میں بے چینی پائی جاتی ہے۔