اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد تیز کریں، ڈاکٹر عبدالغفور

اسلامی ممالک قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدوجہد تیز کریں، ڈاکٹر عبدالغفور

لاہور (پ ر) یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے اسرائیلی فورسز کی طرف سے بیت المقدس میں نمازیوں پر دھاوابولنے اور فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے جدوجہد تیز کرنے اور اتحاد کے مظاہرے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کب تک مسلمان بچے ، جوان اور خواتین غاصب اسرائیلی ریاست کے ظلم و جبر کا شکار ہوتے رہیں گے۔

اور دنیا تماشا دیکھتی رہے گی۔ ہمیں اقوام متحدہ اور او آئی سی کو جگانا ہوگا ورنہ حمیت اور غیرت کا جنازہ نکل جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم میں برابر کا شریک ہے۔ چونکہ دنیا بھر میں صرف امریکہ ایک ملک ہے جو اسرائیل کی سرپرستی کے لئے اقوام متحدہ جیسے اداروں کو بھی بلڈوز کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ مسلمان ممالک کو امریکہ کے رویے کی مذمت کرنے کے ساتھ اسرائیل کو بھی سبق سکھانا چاہیے۔ اس حوالے سے تمام عرب مسلم ممالک کو واضح اور دو ٹو ک موقف اختیار کرنا ہوگا۔ منافقت سے نہ نکلے تو امت مسلمہ کے مسائل کا حل پیش نہیں کرسکیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4