ن لیگ ایس ایچ او پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتی ہے،حنا پرویز

ن لیگ ایس ایچ او پر تشدد کے واقعے کی مذمت کرتی ہے،حنا پرویز

لاہور( پ ر)مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی حکومتی ملی نہیں پولیس پر تشدد شروع کردیا ہے،ن لیگ ایس ایچ او پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے،واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ،عمران خان اور ان کے حواریو ی نے براہ راست شخصیات پر حملے شروع کر دیے ہیں پنجاب پولیس کے ایک ایس ایچ او پر حملہ پوری پنجاب پولیس پر حملہ ہے،کیا ایسی جماعت ملک میں تبدیلی لانے کے قابل ہے جو قانون کے محافظوں پر کھولے عام تشدد کرتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا نئے پاکستان کی تعمیر وہی پرانے اور کرپٹ مستریوں کے ساتھ ملکر ہو گی،عمران خان کو 22سال بعد اقتدارچور دروازہ ملا ہے،پی ٹی آئی اب چوروں اور ڈاکوں کی بارات سے حکومت بنائے گی،جن لوگوں کو پانچ سال تک عمران خان گالیاں نکلتے رہے انہی لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا ۔

کیا نئے پاکستان کی تعمیر وہی پرانے اور کرپٹ مستریوں کے ساتھ ملکر ہو گی،ن لیگ کی قیادت کو قید کرکے عمران خان کو اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا عمران خان کو اب چاہیے کہ وہ بھارت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم کر دے کیونکہ ان دونوں ملکوں کے ساتھ نواز شریف نے تجارتی سطح پر تعلقات قائم کیے تھے،عمران کو نہ ہی بیرونی قرضے لینے چاہیے،تین ماہ بعد ہی نئے پاکستان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی،پاکستانیوں کو نئے پاکستان کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے،جو شخص تین کروڑ کا صوبہ نہیں چلا سکا وہ پورا ملک کیسے چلائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4