پی ٹی آئی تعلیم و صحت کے شعبوں کو پہلی ترجیحی دے گی، نوشین حامد

پی ٹی آئی تعلیم و صحت کے شعبوں کو پہلی ترجیحی دے گی، نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تعلیم و صحت کے شعبوں کو پہلی ترجیحی دے گی،اعلیٰ عہدوں پر اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کو تعینات کیا جائے گا،سفارشی اور سیاسی کلچر کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے،نئے پاکستان میں ایسا کو شعبہ نہیں ہو گا جس میں سفارش کی بنیاد پر افسر کی تعیناتی کی جائے گی،جب تک اعلیٰ عہدوں پر حقدار اور ہنر مند تجربہ رکھنے والے افراد تعینات نہیں ہوتے اس وقت تک کوئی محکمہ بھی اچھے نتائج نہیں دے سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ سنگھ پورہ میں کارکنوں کے اعزاز میں دیے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف کی یوتھ ہی ہماری اصل طاقت ہے ان کی بدولت پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئی ہے،ان کی دن رات محنت کے نتیجے میں پارٹی آج اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو ئی ہے،چیئر مین عمران خان نوجوانوں کو مایوس نہیں کرینگے جو وعدے کیے ان کو ہر صورت پورا کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4