پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی کا موقع فراہم کرے،عدنان اصغر

پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی کا موقع فراہم کرے،عدنان اصغر

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے رہنماء چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی عوام نے جس طرح میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ترقیاتی کاموں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے جس طرح ووٹ دئیے اس پر ہم لاہور کی شہر کی غیور اور بہادر عوام کے شکر گزار ہیں اوریہ لوگ قابل تعریف ہیں ۔2013کے الیکشن میں جس طرح میاں نواز شریف تمام جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا اس کی مثال سابقہ ادوارمیں نہیں ملتی۔ آج تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو حکومت سازی کا مکمل موقع فراہم کرے۔

ہم مسلم لیگ(ن ) کے کارکنان کی طرف سے وحید عالم خان کو MNAمیاں مرغوب احمد، بلال یاسین اور خواجہ عمران نذیر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) لاہور کو بھاری اکثریت سے MPAمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ یہ عوامی نمائندے کارکنوں اور اپنے اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے جس طر ح و ہ ماَضی میں کرتے چلے آئے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ پنجاب کے اضلاع سے ضمنی الیکشن میں جیت مسلم لیگ(ن)کی ہوگی ۔ مسلم لیگ(ن)کل بھی بڑی جماعت تھی اور آئندہ بھی بڑی جماعت بن کر ابھرے گئی جس کے اثرا ت جلد ہی پورے پنجاب میں نظرآئینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4