نظام مصطفی ؐکا نفاذ ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے، عبدالخالق

نظام مصطفی ؐکا نفاذ ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے، عبدالخالق

لاہور( پ ر )مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان لاہور کے امیر پیر عبدالخالق بھرچونڈی ناظم اعلیٰ پیر عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ نظام مصطفیٰﷺ کا نفاذ ہی ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے اس نظام کے راستے میں کوئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے ، عوام ختم نبوت کے حلف نامہ کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مرکزی جماعت اہلسنت ملک کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی جدجہد جاری رکھے گی، اور عوام کو جبر اور ظلم کے نظام سے نجات دلائے گی ۔گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر نے اور پاکستان کو سیکولر قوت بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔

سیکولر اور طاغوتی ایجنڈے پر کام کر نے والے جان لیں کہ پاکستان کی عوام دین پسند ہیں وہ وطن عزیز میں کسی لبرل اور بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قوم مذہب سے بہت زیادہ پیار کر نے والی ہے اور اسلام کے نفاذ کیلئے نوجوان نسل ،خواتین اور عوام ترس رہے ہیںْ۔ جنہوں نے ختم نبوت کے ساتھ غداری کی ہے اور ختم نبوت کے حلف نامہ کو تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ان کے خلاف غداری کے مقدمات چلائے جائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4