شیطان کی پیروی کرنے والا جہنمی ہے،محمد اسلم صدیقی

شیطان کی پیروی کرنے والا جہنمی ہے،محمد اسلم صدیقی

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں، ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئیں، لیکن عرب میں لوگ بیٹی پیدا ہونے پر ان سے نفرت کرتے اور جہالت کی وجہ سے انہیں زندہ درگور کر دیتے اور بیٹی پیدا ہونے پر شدید غصہ کرتے۔ جب بھی کسی کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی تو اس کے باپ کا چہرہ غصہ سے لال پیلا ہو جاتا۔ وراثت میں بھی بیٹی کا حصہ نہ دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپؐ تشریف لائیں کہ بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں۔ اے لوگو! ان سے نفرت نہ کرو، لیکن قریش میں ایسا نہ تھا، لوگ دیوئیوں کی پوجا کرتے۔ نہ جانے ان کے کیا کیا نام ڈال رکھے تھے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ دیوتیاں اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ یہ قیامت والے دن ہمیں بچائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شیطان کے راستے پر چلنے والا جہنمی ہے۔ شیطان ہمیشہ گمراہ کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4