قادیانی لابی عالمی سطح پر پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے، سید عنایت شاہ

قادیانی لابی عالمی سطح پر پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے، سید عنایت شاہ

لاہور ( پ ر ) چیئر مین پیر منور جماعتی سجادہ نشین پیر مستان شاہ پشاوراور پیر سید عنایت شاہ نے کہا ہے کہ قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے، ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں ،کوئی بھی مسلمان ختم نبوت کے حوالے سے کمپرومائز نہیں کرسکتا،عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے ، اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔

۔گذشتہ روز سبزہ زار لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دینی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد دنیا کی پہلی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کی گئی یہاں نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ اور مققام مصطفےٰﷺ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔پیر عندالخالق، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، پیر مستان شاہ اور پیر سید عنایت شاہ نے مطالبہ کیا کہ جنہوں نے ختم نبوت کے ساتھ غداری کی ہے اور ختم نبوت کے حلف نامہ کو تبدیل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ان کے خلاف غداری کے مقدمات چلائے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4