یو نیک کالجز کے زیر اہتمام فرسٹ ایئر کے طلبہ کی آگاہی کیلئے سیمینار

یو نیک کالجز کے زیر اہتمام فرسٹ ایئر کے طلبہ کی آگاہی کیلئے سیمینار

لاہور (پ ر ) یونیک کالجز کے زیر اہتمام فرسٹ ائیر کے طلبہ کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد یونیک کالج کے ڈاکٹر نثا ر آڈیٹوریم نیو مسلم ٹاؤن میں کیا گیا جس میں طلباء و طالبات ،اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم چوہدری نے یونیک کالج کی نصابی سرگرمیوں اور بورڈز میں نمایاں پوزیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یونیک کالج آف انسٹی ٹیوشنز نے ہمیشہ طلبہ کی تعلیم کے میدان میں درست رہنمائی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونیک گروپ کے طلبہ میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ہمیشہ نمایاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ کا یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ نہ صرف طلبہ کی نصابی تربیت میں پیش پیش ہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی یونیک گروپ تمام تعلیمی اداروں پر سبقت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر پرنسپل نعیم صابری نے یونیک گروپ آف کی جانب سے کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے حوالے سے طلبہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ک یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سکول اور انٹر کالج کی سطح پر واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں نہ صرف نصابی سرگرمیوں اور کھیل پر توجہ دی جاتی ہے بلکہ مختلف فیسٹیولز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جن میں ڈرامہ فیسیٹول اور کلچرل فیسٹیول قابل ذکر ہیں۔

سیمینار میں لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم توصیف افضل نے بھی شرکت کی ۔ڈائریکٹر ایڈمن جہانزیب انور ملک اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پروفیسر طاہر بخاری یو جی آئی نے طلباء طالبات اور والدین کا شکریہ ادا کیا اور بچوں اور والدین میں تحائف بھی پیش کئے ۔ اس موقع پر طلباء و طالبات اور والدین نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4