جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں ، قیادت کے حکم پر عمل کیا جائے گا، علامہ سبطین سبزواری

جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں ، قیادت کے حکم پر عمل کیا جائے گا، علامہ سبطین ...

لاہور (پ ر) اسلامی تحریک پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ 25۔ جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیاں بددیانتی اور جمہوری عمل پر سوالیہ نشان ہے،جس نے الیکشن کمشن کو بے نقاب کردیا ہے۔ آئینی ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ۔ دہشت گردی اورفرقہ پرستی میں ملوث گروہوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ یہ سب سازش کے تحت کیا گیا۔ اس شرمناک صورت حال کا خمیازہ قوم آئندہ دنوں میں بھگتے گی۔

لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے۔ کمزور جمہوریت، بہترین مارشل سے بہتر ہوتی ہے۔ اس قوم نے شخصی آمریتوں کا مقابلہ کیا ہے۔ آئندہ بھی کریں گی۔ جس بھیانک انداز سے حالات خراب کروائے گئے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا مگر کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔ ہم جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں اور جو بھی لائحہ عمل قیادت کی طرف سے دیا جائے گا۔ اس پر عمل کیا جائے گا۔ ہم نے ضیا الحق کے مارشل لا کا بھی مقابلہ کیا ۔ ہماری جدوجہد کا تسلسل ہے کہ دینی جماعتوں کے ہر موثر اتحاد میں اسلامی تحریک موجود رہی ہے۔ ہم نے کبھی بھی وقتی فیصلے نہیں کئے۔ دور رس نتائج کو سامنے رکھا ہے۔ اسلامی تحریک کی سیاست اقتدار کے لئے نہیں، اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے ہے۔ جس کے لئے قوم کو تیار کرنا ہے۔ اسی لئے اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کے لئے کوشش کی۔ اور اس کے لئے آئندہ بھی جدوجہد جاری

مزید : میٹروپولیٹن 4