امریکی سینٹ ‘ڈیڑھ ہزار مصنوعات کے محصولات کم کرنے کی منظوری

امریکی سینٹ ‘ڈیڑھ ہزار مصنوعات کے محصولات کم کرنے کی منظوری

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی سینٹ نے 1660 درآمدی اشیاء کے محصولات کو کم کرنے کے بل کی منظوری دی ہے جن میں امریکہ کی صنعتوں کے لیے ضروری خام مواد اور پرزہ جات شامل ہیں۔ ان مصنوعات کا نصف حصہ چین سے آتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابققانون کے مطابق اس بل کے نفا ذ کے لیے ایوان نمائندگان کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ کے دستخط کی ضرورت ہے۔امریکی سینٹ کی فاَ ئنا نس کمیٹی کے چیرمین اورن ہیچ نے کہا کہ اس بل سے پوری دنیا کی مسابقت میں امریکی کمپنیوں کو مدد ملے گی۔امریکی مینوفیکچرنگ کی تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے سے صارفین کو اقتصادی فوائد حا صل ہوں گے۔ اورن ہیچ کے مطا بق جو مصنوعات اس بل میں شامل ہیں وہ امریکہ میں مشکل سے ملتی ہیں۔اس بل کے حامیو ں کے خیال میں کچھ مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا ابتدائی مقصد مصنوعات پیدا کرنے والے امریکی اداروں کا تحفظ کرنا ہے ، چو نکہ اس وقت یہ صنعتیں امریکہ میں موجود ہی نہیں ہیں۔اس لیے محصولات کو کم کرنے سے ہی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔

مزید : کامرس