جرمنی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

جرمنی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے جرمنی کے شہرہینوور میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے خواہش مند ادارواں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق ہینوورجرمنی میں جانووروں کی صحت سے متعلق آلات اورمصنوعات، سرجیکل اورویٹرنری انسٹرومنٹس کی بین الاقوامی نمائش 13 تا 16 نومبر منعقد ہورہی ہے۔ اتھارٹی نے اس نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں اوراداروں سے 6 اگست تک در خواستیں طلب کی ہے۔ اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی فیس 2 لاکھ 72ہزارروپے مقرر کی ہے۔

مزید : کامرس