نمائش "سیوڈکس" 16سے 18اگست ایکسپو لاہور میں ہوگی

نمائش "سیوڈکس" 16سے 18اگست ایکسپو لاہور میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور )کامرس ڈیسک( دفاعی شعبے سے متعلق وینڈرز اور سپلائرز کی نمائش "سیوڈکس " 16 سے 18 اگست تک ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مقامی و غیرملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی نمائش کا اہتمام ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ہے۔ مقامی و غیرملکی صنعتکاروں، تاجروں ، حکومت اور مسلح افواج کے اعلیٰ عہدیدار نمائش کا دورہ کریں گے۔ یہ نمائش پاکستان کے دفاعی شعبہ سے وابستہ افراد کے لیے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ منصوبہ سازی کا آغاز کرنے کا بہترین موقع ہے۔ نمائش میں حصہ لینے کے لیے 2 اگست تک اپلائی کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -