امریکی سویا بین کی فروخت کیلئے یورپی مارکیٹ چینی مارکیٹ کی جگہ نہیں لے سکتی،چینی ماہرین

امریکی سویا بین کی فروخت کیلئے یورپی مارکیٹ چینی مارکیٹ کی جگہ نہیں لے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی ) چینی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی سویا بین کی فروخت کے لیے یورپی مارکیٹ چینی مارکٹ کی جگہ نہیں لے سکتی، امریکی کسانوں کو مستحکم مارکٹ کی ضرورت ہے،چینی مارکٹ امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی کی وجہ سے امریکی کسانوں سے محروم ہو رہی ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق طویل عرصے سے امریکہ اور یورپی ملکوں کے درمیا ن زرعی پیداوار کے مسئلے پر کشمکش جاری ہے۔دونوں فریق اپنے اپنے زرعی مصنوعات کی فروخت کے لیے بڑی مقدار میں کسانوں کو سبسڈیز دیتے رہتے ہیں اور اس بارے میں دونوں فریقوں کی صف آرائی جاری رہیگی۔

دوسری طرف امریکی حکومت کی یکطرفہ اور تحفظ پسند کاروائی کے جواب میں چین نے سویابین سمیت امریکہ کی بہت سی زرعی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے ۔رپورٹ میں بلومبرگ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پچھلے سال چین نے امریکہ سے بارہ ارب تیس کروڑ امریکی ڈالر ما لیت کی سویابین درآمد کی ہے جبکہ یورپی یونین کی یہ مقدارصرف ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی بنتی ہے۔ توقع ہے کہ دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار انیس تک یورپی ممالک امریکہ سے صرف ایک ہزار پانچ سو تیس ٹن سویابین خریدسکیں گے جو چین کی متوقع خریدار ی کی چھٹے حصے سے بھی کم ہوگی۔ اس لیے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی وجہ سے امریکی کسانوں کو جو نقصانات پہنچ رہے ہیں یورپی مارکٹ کی وجہ سے کم نہیں کئے جا سکیں گے۔ امریکی سویا بین کی فروخت کے لیے یورپی مارکیٹ چینی مارکٹ کی جگہ نہیں لے سکتی کیو نکہ امریکی کسانوں کو مستحکم مارکٹ کی ضرورت ہے۔ کئی عشرے کی کوششوں سے حاصل ہونے والی چینی مارکٹ امریکی حکومت کی تحفظ پسند پالیسی کی وجہ سے امریکی کسانوں سے محروم ہو رہی ہے۔
۱

مزید :

کامرس -