ٹرکوں کی پیداواراورفروخت بڑھ گئی

ٹرکوں کی پیداواراورفروخت بڑھ گئی

اسلام آباد (اے پی پی)گذشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔آل پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ء تک ملک میں 9187ٹرکوں کی تیاری اور 9202یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2017-18ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں 7712یونٹ ٹرکوں کی تیاری اور7499یونٹ کی فروخت ریکارڈٖ کی گئی تھی۔

جون کے مہینے میں ملک میں 643یونٹ ٹرکوں کی تیاری اور804یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس