زیتون کے پودوں کے مفت حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت

زیتون کے پودوں کے مفت حصول کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت

لاہور(اے پی پی ) صوبہ میں بنجر اور کم زرخیز زمینوں کو استعمال میں لانے، زیتون کی کاشت کے فروغ کا منصوبہ، کاشتکارزیتون کے پودوں کے مفت حصول کیلئے اپنی درخواستیں31 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ بنجر اور کم زرخیز زمینوں کو استعمال میں لانے اور پوٹھوہار کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے کاشتکاروں کو زیتون کی اعلی نسل اور زیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

،حکومت کے پانچ سالہ منصوبہ کے تحت زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے پوٹھوہار کے اضلاع چکوال ،جہلم ،اٹک، راولپنڈی، میانوالی اور خوشاب کے کاشتکاروں کو زیتون کے پودے مفت فراہم کئے جا رہے ہیں۔

اسی منصوبے کے تحت پانی کے وسائل(ٹیوب ویل وغیرہ)بنانے کیلئے کاشتکاروں کی 70 فیصد تک مالی معاونت جب کہ ڈرپ اریگیشن کی تنصیب کیلئے 60 فیصد تک مالی معاونت کے ساتھ ساتھ زمینداروں کو مفت فنی تربیت اور مفت تکینکی مشاورت بھی فراہم کی جا رہی ہے،منصوبہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاشتکاردرخواست فارم بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال اور متعلقہ اضلاع کے واٹر منجمنٹ کے دفاتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں، جن افراد نے پہلے سے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں انہیں درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے، پراجیکٹ کے تحت زیتون کے پھل سے تیل نکالنے کی مفت سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید بتایا کہزیتون کے پودوں کی مفت فراہمی سے زیتون کی کاشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید : کامرس