سہراب افگن کی حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد
لاہور ( فلم رپورٹر ) سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے ملک میں حالیہ عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کامیاب ہونے والے ارکان ا سمبلی کومبارک باددیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ پنی سیاسی معرکہ آرائیاں اسمبلیوں کے ایوانوں تک محدود رکھیں اور ملکی استحکام کے قیام امن کو اولیت دیں اور ایسی تمام سرگرمیوں سے اجتناب کریں جن سے معمولات زندگی اور ملک میں جاری تعمیر و ترقی کا عمل متاثر ہو ۔ سہراب افگن نے کہا کہ گرم مو سم کے باوجود عوام الناس کی پولنگ میں بھر پور شرکت اس بات کا وا ضح ثبوت ہے کہ وہ باشعور ہیں اور جمہوری نظام کو مضبوط کر کے ملکی استحکام کے متمنی ہیں نیز ا پنے نمائدوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حکومتوں کی تشکیل کے بعد بغیر وقت ضائع کئے ان کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہو جائیں گے ۔نہوں نے بعض رہنماؤں کی طرف سے انتخابی عمل میں شکایات سے متعلق احتجاج کی تحریک چلانے کی دھمکیوں کے حوالے سے کہا کہ اس بارے میں بہتر قدم عدالتوں سے رجوع ہے کیونکہ وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی عوامل کی بنا پر جن چیلنجوں کا سامنا ہے ان کا سامنا قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے ۔سہراب افگن نے کہا کہ ملک اس وقت کسی قسم کے انتشار یا بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ اس امر کی ضرورت ہے کہ قوم تعمیر وطن کے پروگراموں کی تکمیل کے لئے کمر بستہ ہو جا ئیں اور عوام نمائندے اپنی ذمہ داریوں کو ا حسن پر ادا کریں۔