خرم ریاض اور شعیب خان کو ’’جیک پاٹ‘‘ کی نمائش پرسینئر فنکاروں کی مبارکباد

خرم ریاض اور شعیب خان کو ’’جیک پاٹ‘‘ کی نمائش پرسینئر فنکاروں کی مبارکباد

لاہور(فلم رپورٹر) فلمساز خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان کو فلم ’’جیک پاٹ‘‘ کی نمائش پر اداکار محمود اسلم،جان ریمبو، افتخار ٹھاکر، میرا ، زارا شیخ، سنگیتا، حاجی عبدالرشید،جونی ملک، چوہدری اعجاز کامران ،فیصل بخاری، کاشف نثار اور ہدایتکار احسن رحیم سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد دی اور کہا کہ ’’جیک پاٹ‘‘ کو جس طرح سے باکس آفس پر رسپانس مل رہا ہے یہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکر کو ہی کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے بھی ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو بولی وڈ اور ہولی وڈ پر ترجیح دیتے ہیں۔

حالانکہ سینما آنرز اور بھارتی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرزپاکستانی فلموں کو سپورٹ نہیں کر رہے ۔ہدایتکارشعیب خان اور خرم ریاض نے تمام دوستوں کیساتھ میڈیا کو شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھرپور تعاون اورسپورٹ کر رہے ہیں۔

مزید : کلچر