ہمارا ٹی وی ڈرامہ بہت زیادہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے:میرا

ہمارا ٹی وی ڈرامہ بہت زیادہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے:میرا

لاہور(فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے کہا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ میرا کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن ترکی اور سپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انہیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔

مزید : کلچر