ہمارے فنکاروں کو پروفیشنل انداز سے کام کرنا ہوگا:مانیا کیانی

ہمارے فنکاروں کو پروفیشنل انداز سے کام کرنا ہوگا:مانیا کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وماڈ ل مانیا کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے فنکاروں کو پروفیشنل انداز سے کام کرنا ہوگا اوراس کے ساتھ ساتھ فلمسازی میں بھی آگے آنا ہوگا۔مانیا کیانی نے کہا کہ جس طرح ہالی ووڈ کے بہت سے ستارے باقاعدہ فلمسازی کرتے ہیں، اسی طرح اب تو شاہ رخ، سلمان ، عامرخان، سیف علی اوراکشے کمار جہاں فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ کروڑوں روپے وصول کررہے ہیں ، وہیں یہ تمام سپرسٹارز اپنی فلم انڈسٹری کومزید بہتر کرنے کے لئے فلمسازی بھی کررہے ہیں ، اسی لئے توبالی ووڈ ترقی کی نئی راہوں پرگامزن ہے اوروہاں پرنوجوان اپنے سینئرز کے نقش قدم پرچلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرپاکستان فلم انڈسٹری پرنظرڈالیں تو گزشتہ دودہائیوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کو شدید بحران کا سامنا رہا ہے۔ ملک بھر میں سینما گھرختم ہونے لگے، نگارخانے اورسینما گھروں کی ویرانی نے فلم نگری کی اصل شکل دکھائی توہرطرف سے آہیں اورسسکیاں سنائی دینے لگیں۔

مزید :

کلچر -